16 دسمبر 2017 - 04:23
دیس کے فیصلے پردیس میں

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن پہنچ گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: لندن طلب کئے جانے والے رہنما نواز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاکستان کی سیاست میں ہونے والی اہم پیشرفت سے نواز شریف کو آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے اہم فیصلے اب لندن میں ہونے لگے ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیر خارجہ خواجہ آصف لندن پہنچ گئے، جہاں ان کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقات ہو گی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کے اہم اجلاس میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ خصوصی طور پر لندن طلب کئے جانے والے رہنما پاکستان کی سیاست میں ہونے والی اہم پیشرفت سے نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے بر وقت انعقاد کے حوالے سے ایجنڈہ سر فہرست ہو گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لیگی رہنما آئندہ عام انتخابات میں تاخیر کے متوقع امکانات پر بھی لائحہ عمل طے کریں گے۔

.......

/169